دوسری لائن بھی پھٹ گئی، کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ

دوسری لائن بھی پھٹ گئی، کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ

October 02, 2018 - 12:05
Posted in:

گزشتہ رات بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی دوسری لائن بھی پھٹ گئی جس کے باعث کراچی شہر میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔اہم پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے تعطل سے واٹر بورڈ کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دو روز قبل پھٹنے والی لائن کی ریکارڈ مدت میں مرمت کر دی گئی تھی لیکن رات گئے پھر سے بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی دوسری لائن بھی پھٹ گئی۔72 انچ قطر کی متاثرہ لائن کی مرمت شروع کردی گئی ہے، واٹر بورڈ شہر کا پانی کی فراہمی متبادل ذرائع سے کر رہا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}