خوش رہنے کے پانچ طریقے

خوش رہنے کے پانچ طریقے

March 20, 2019 - 16:44
Posted in:

خوشی کا بین الاقوامی دن (20 مارچ) ہے۔۔۔۔ البتہ اگر آپ کو ایسا محسوس نہیں ہورہا تو فکر کی کوئی بات نہیں، آپ کو سکھایا جا سکتا ہے کہ آپ خوش کیسے رہیں۔ موسیقار اور کھلاڑی جیسے مسلسل سیکھنے، بہتر بننے اور کامیاب ہونے کی تربیت حاصل کرتے ہیں، آپ بھی خوش رہنے کے لیے تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔ امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں نفسیات اور کاگنیٹو سائنس کی پروفیسر لاؤری سینٹوس نے کہا کہ ’خوش ہونا ایسا نہیں کہ بس انسان فوری خوش ہوجائے، اس میں بہتری لانے کے لیے مسلسل محنت کرنا ضروری ہے۔‘لاؤری سینٹوس یقیناً یہ بتانے کی اہل ہیں کہ غم کو کیسے پس پشت ڈالا جاسکتا ہے۔ ان کی کلاس ’سائیکالوجی اینڈ دا گُڈ لائیف‘ ییل یونیورسٹی کی 317 برس کی تاریخ میں سب سے مقبول ترین کلاس ہے اور 1200 لوگوں نے اس کورس میں داخلہ لے کر یونیورسٹی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پروفیسر سینٹوس کا کہنا ہے کہ ’سائنس نے یہ ثابت کیا ہے کہ خوش رہنے کے لیے شعوری طور پر کوشش درکار ہے۔ یہ آسان نہیں ہے اور اس میں وقت لگتا ہے پر یہ ممکن ضرور ہے۔ مزید پڑھیےصرف 10 منٹ کی مشق خوشی میں اضافے کی ضامن!خوشی اور غم منانا آسان نہیں رہا حقیقی خوشی دولت سے نہیں ملتی: نئی تحقیقآیئے ان پانچ مشقوں پر نظر ڈالیں جو پروفیسر سینٹوس نے تجویز کی ہیں 1۔ شُکر گزاری کی ایک فہرست بنائیں

اگر یہ مشقیں ییل کے طلبا کے لیے کام کرسکتی ہیں تو ہوسکتا ہے آپ کے لیے بھی مفید ہوں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}