خواجہ برادران پر لگائے جانیوالے الزامات کی تفصیلات

خواجہ برادران پر لگائے جانیوالے الزامات کی تفصیلات

December 11, 2018 - 18:00
Posted in:

نیب کی طرف سے خواجہ برادران پر لگائے جانے والے الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف نیب کی جانب سے جاری کردہ چارج شیٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور عوام سے اربوں روپے بٹورے۔ نیب نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیاء اور قیصر امین بٹ سے مل کر ائیر ایونیو سوسائٹی بنائی اور بعد ازاں ائیر ایونیو کا نام تبدیل کرکے پیراگون رکھ لیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی...چارج شیٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے ہیں۔ خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}