خواجہ آصف بھی نشست کھو بیٹھے

خواجہ آصف بھی نشست کھو بیٹھے

July 26, 2018 - 13:05
Posted in:

عام انتخابات 2018میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں ،قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے این اے73سیالکوٹ میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی شکست سے دوچار ہو گئے،انہیں تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے شکست دی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ میںتحریک انصاف کے عثمان ڈار ایک لاکھ 13 ہزار 453 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہو گئے ہیں ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے خواجہ آصف رہے انہوں نے ایک لاکھ 12 ہزار 717 ووٹ حاصل کئے،یوں دونوں کے درمیان ووٹوں کا فرق 736 کا رہا جہاں مقابلہ انتہائی سخت رہا ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقامہ رکھنے کی وجہ سے خواجہ آصف پرتاحیات نا اہلی کی پابندی عائد کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے انہیں بھال کر دیا تاہم بد قسمت خواجہ آصف عوامی عدالت میں شکست سے دوچار ہو گئے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}