خام تیل کی دریافت، انرجی بحران کیخلاف مدد گار

خام تیل کی دریافت، انرجی بحران کیخلاف مدد گار

April 19, 2019 - 23:00
Posted in:

وزارت پٹرولیم نے گوجر خان سے خام تیل کی دریافت کو انتہائی اہم قرار دیدیا ہے۔ترجمان وزارت پٹرولیم کے مطابق خام تیل کی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ترجمان کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے غوری بلاک کے ڈھاریان ون سے معدنی کنویں سے خام تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان وزارت پٹرولیم کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے قریب تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے،جس سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق خام تیل کی یہ دریافت پنجاب میں ماڑی پٹرولیم کی دوسری بڑی دریافت ہے۔ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق غوری بلاک کے ڈھاریاں 1 معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق ماڑی پٹرولیم غوری بلاک میں 65 فیصد جبکہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ 35 فیصد کی حصہ دار ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}