حیدرآباد، پولیس حراست سے خطرناک ڈاکو فرار

حیدرآباد، پولیس حراست سے خطرناک ڈاکو فرار

October 02, 2018 - 10:05
Posted in:

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں رات گئے پولیس حراست سے ایک خطرناک ڈاکو فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کی۔پولیس کے مطابق ملزم جاوید الیاس کے سی آئی اے اور ٹنڈو جام پولیس کی تحویل سے فرار ہونے کا واقعہ نسیم نگر چوک پر پیش آیا، جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ملزم مظاہرے کے باعث ہونے والے رش کا فائدہ اٹھا کر ہتھکڑیوں سمیت ہی فرار ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کی نشاندہی پر اُس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے اسے لے جایا جا رہا تھا کہ نسیم نگرچوک پر موقع کا فائدہ اٹھا کر وہ ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔واقعے کےبعد پولیس کی نفری نے قاسم آباد میں گلی کوچوں کی ناکہ بندی کرکے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}