حکومت کے پاس وقت، مئیر کے پاس اختیارات نہیں: مصطفیٰ کمال

حکومت کے پاس وقت، مئیر کے پاس اختیارات نہیں: مصطفیٰ کمال

October 24, 2017 - 07:03
Posted in:

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ سندھ حکومت کے پاس وقت نہیں مئیر کے پاس اختیارات نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان محکمے کو بلڈنگ کنٹرول کے ماتحت کرکے چوکیدار کو چور کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
ایسوسی ایشن آف بلڈڑز اینڈ ڈیلوپرز ہاؤس کراچی میں ممبران سے پی ایس پی کے سرابرہ مصطفی کمال کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمارتیں پانی نہیں پیتیں، انسان استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واٹر کمیشن کو جو رپورٹ دکھائی گئی اس پر ہی فیصلہ ہوا اور عدالت کی جانب سے بلند عمارتوں پر پابندی لگادی گئی۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ معزز عدلیہ سے درخواست ہے کہ بلند و بالا عمارتوں پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،سندھ حکومت پتہ نہیں کیا فیصلے کررہی ہے،خدارا شہر کے ساتھ مذاق بند کیا جائے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}