حکومت سازی پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی کا آج اجلاس ہوگا

حکومت سازی پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی کا آج اجلاس ہوگا

July 26, 2018 - 07:05
Posted in:

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کااجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا ہے۔پارٹی ذرائع کےمطابق عمران خان نےمشاورت کیلئےملک بھر سے پارٹی رہنماؤں کو آج بنی گالا طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی کیلئے مشاورت ہو گی،جبکہ اجلاس کے بعد عمران خان حکومت سازی پر لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت سازی کیلئے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب سے آزاد جیتنے والوں سے رابطے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا جائے گا۔اجلاس میں الیکشن نتائج پر اپوزیشن جماعتوں کے ردعمل کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}