حافظ سعید کا 2018ء میں الیکشن لڑنے کا اعلان

حافظ سعید کا 2018ء میں الیکشن لڑنے کا اعلان

December 02, 2017 - 10:36
Posted in:

جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ سعید نے 2018ء کے عام انتخابات میںقومی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ سعید نے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میںقومی اسمبلی نشست پر ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے حصہ لوں گا ۔
انہوں نے اس موقع پر اس بات کا اعلان نہیں کیا کہ وہ قومی اسمبلی کے کس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
چند روز قبل ہائی کورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا تھا ، جس بعد آج انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ۔
جماعت الدعوۃ نے حافظ سعید کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے لئے اقوام متحدہ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}