حادثے کے بعد نیرج ’امن کے لیے لڑائی‘ سے باہر

حادثے کے بعد نیرج ’امن کے لیے لڑائی‘ سے باہر

June 27, 2019 - 12:36
Posted in:

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کی انڈیا کے ہاتھوں شکست کا 'بدلہ' انڈیا کے باکسر نیرج گویاٹ سے جیت کر لیں گے۔مقابلے میں عامر خان برطانیہ اور پاکستان دونوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ نیرج گویاٹ صرف انڈیا کی طرف سے لڑیں گے۔جیتنے والے کھلاڑی کو انعام میں جو بیلٹ ملے گا اس پر پاکستان، انڈیا، برطانیہ اور سعودی عرب کے حھنڈے بنے ہوئے ہیں۔27 سالہ نیرج گویاٹ کو اپنا حریف چُننے پر 32 سالہ عامر خان کو تنقید کا سامنا ہے لیکن اس بات سے قطع نظر یہ ایک دلچسپ میچ ثابت ہو گا۔

میچ میں فیورٹ کون ہے؟جہاں کچھ ماہرین سمجھتے ہیں کہ یہ میچ یک طرفہ ہوگا وہیں ایک بڑے اپ سیٹ کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ دونوں باکسروں کے تجربے اور ریکارڈ کا موازنہ کیا جائے تو یقیناً عامر خان کا پلڑہ بھاری ہے، لیکن اب بات اتنی سادہ نہیں رہی۔گذشتہ سالوں میں برطانوی باکسر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں تنارعات کا شکار رہے ہیں اور فی الحال شدت سے ایک کم بیک فائٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}