جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

June 28, 2019 - 23:00
Posted in:

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 35 ویں میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔ڈرہم کے چیسٹر لی اسٹریٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکن کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر دیموتھ کرونا رتنے پہلی ہی گیند پر ربادا کی گیند پر ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پریرا اور فرنانڈو نے 67 رنز بناکر ٹیم کو مشکل سے نکالا، اس موقع پر فرنانڈو 30 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔اسکور میں صرف 5 رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ کشال پریرا کو 30 رنز پر پریٹوریس نے کلین بولڈ کردیا۔نئے آنے والے بیٹسمین اینجلو میتھیوز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 11 رنز بناکر موریس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔کشال مینڈس 23 اور دھننجایا ڈی سلوا 24رنز بناسکے۔اس طرح سری لنکا کی ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے موریس اور پریٹوریس نے تین، تین، ربادا نے دو جبکہ فیلوکوایو اور ڈومینی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}