جرمنی: زاہد عباس کی بیٹے کے انتقال پر قمر زمان کائرہ سے تعزیت

جرمنی: زاہد عباس کی بیٹے کے انتقال پر قمر زمان کائرہ سے تعزیت

May 26, 2019 - 19:00
Posted in:

پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس نے پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر ٹیلی فون پر تعزیت کی۔دوران تعزیت سید زاہد عباس نے کہا کہ پروردگار کائرہ خاندان کو صبر و جمیل عطا کرے اور مرحوم نوجوان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے،آمین۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جرمنی کے ارکان جماعت کے ساتھیوں کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔قمر الزامان کائرہ نے ٹیلیفونک تعزیت کے دوران زاہد عباس اور پیپلز پارٹی جرمنی کے تمام جیالوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جرمنی نے مرحوم بیٹے کے لئے جتنی تقریبات منعقد کی ہیں،میں ان کا شکر گزار ہوں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}