ثنا اللہ زہری وزیراعلیٰ ہائوس سے رخصت ہوگئے

ثنا اللہ زہری وزیراعلیٰ ہائوس سے رخصت ہوگئے

January 10, 2018 - 10:21
Posted in:

سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری وزیراعلی ہاوس سے رخصت ہوگئے ،انہیں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے روانگی سے قبل پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری وزیراعلی ہاوس سے رخصت سے قبل وفاقی وزیر جنرل( ر) عبدالقادر،اسپیکربلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی اور پشتون خواملی عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے الواداعی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق نواب ثنا اللہ زہری نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ملازمین سے الواداعی خطاب بھی کیا۔
نواب ثنا اللہ زہری کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے روانگی سے قبل پولیس کے دستے نے گارڈ آف آرنر دیا ،جس کے بعد وہ وزیر اعلی ہاوس ے رخصت ہوکر کراچی چلے گئے ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}