توہین عدالت کیس:عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش

توہین عدالت کیس:عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش

October 26, 2017 - 09:48
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی ان کے ساتھ ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطا بق پارٹی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہورہی ہے۔
گزشتہ سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دئیے تھے جس پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے تھے ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}