تنقید کا مقصد الیکشن کمیشن کو قابل اعتماد بنانا تھا ، عمران خان

تنقید کا مقصد الیکشن کمیشن کو قابل اعتماد بنانا تھا ، عمران خان

October 26, 2017 - 12:14
Posted in:

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری تنقید کا مقصد صرف الیکشن کمیشن کو قابل اعتماد بنانا تھا ،جمہوریت میں آزادانہ انتخابات ضروری ہوتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میںعمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف وارنٹ نکالنے پر رد عمل دیا،تنقید جمہوریت کا حصہ ہے،تنقید کا مطلب بہتری لانا ہوتی ہے،اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ الیکشن کمیشن کو برا بھلا کہہ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں کے مطابق شفاف الیکشن کرائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گندی اور غلیظ زبان میں نہیں مریم نواز کی موٹوگینگ استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری تنقید کا مقصد صرف الیکشن کمیشن کو قابل اعتماد بنانا تھا،فری میڈیا اور فری عدلیہ کے لیے کھڑا ہوں۔120دن دھرنے کا مقصد یہ تھا اگلے الیکشن ٹھیک ہوں۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}