تعلیمی شعبے کی ترقی ہی ٹھوس سرمایہ کاری ہے ، صدر ممنون حسین

تعلیمی شعبے کی ترقی ہی ٹھوس سرمایہ کاری ہے ، صدر ممنون حسین

January 10, 2018 - 09:27
Posted in:

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی ترقی ہی ٹھوس سرمایہ کاری ہے، جس کے نتیجے میں قومیں حقیقی معنوں میں ترقی کر سکتی ہیں۔
فیروز رسول کی قیادت آنے والے آغا خان یونیورسٹی کراچی کے وفد سے بات چیت میں ممنون حسین نے کہا کہ آغا خان فاونڈیشن اور یونیورسٹی نےتعلیمی ترقی کے سلسلے میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی تعلیم کے مختلف شعبوں میں قابل قدر کردار ادا کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ چند برسوں کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں کے ماہرین بڑی تعداد میں تیار ہو سکیں گے۔
ممنون حسین نے یہ بھی کہا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ماہرین ہی قومی ترقی کی رفتار تیز کرنے کا ذریعہ بنیں گے، جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکے گا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}