تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس شروع

تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس شروع

July 26, 2018 - 15:05
Posted in:

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس بنی گالا میں جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابات میں اکثریت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اورپنجاب میں حکومت سازی کی تشکیل کی حکمت عملی پر بات چیت، کی جا رہی ہے۔ عمران خان پارٹی کے اندراختلافات ختم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔گزشتہ رات جہانگیر ترین کی عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی تھی۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔واضح رہے الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اب تک119نشستوں پرآگے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}