تبلیغی اجتماع، مولانا طارق جمیل آج خطاب کریں گے

تبلیغی اجتماع، مولانا طارق جمیل آج خطاب کریں گے

November 02, 2018 - 12:05
Posted in:

لاہور کے نواحی قصبے رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں، ملک کے مختلف شہروں سے لاکھوں شرکاء پہلے مرحلے کے اجتماع میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں، نمازِ جمعہ کے بعد مولانا طارق جمیل خطاب کریں گے۔رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں مختلف شہروں سے لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں، پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ تبلیغی جماعت کی ڈنڈا بردار فورس بھی سیکیورٹی پر مامورہے۔نمازِ جمعہ کے وقت زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے،اجتماع کا پہلامرحلہ 4نومبر تک جاری رہے گا ، سیکیورٹی کےبھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، شرکاء کی چیکنگ کے لئے واک تھروگیٹس اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بتایاکہ اجتماع گاہ میں 6ڈسپنسریاں فعال کرنے کے علاوہ 10 بیڈز پرمشتمل عارضی اسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی، پارکنگ اور صفائی ستھرائی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔اجتماع میں آج نمازفجر کے بعدمولاناعبدالرحمٰن بمبائی نے خطاب کیا، نمازِ جمعہ کے بعد مولانا طارق جمیل خطاب کریں گے، جبکہ نمازِ عصر کے بعد مولانا یعقوب اور نمازِ مغرب کے بعد مولانا احمد لاٹ کا خطاب ہوگا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}