تاج محل کے دو مینار منہدم ہو گئے

تاج محل کے دو مینار منہدم ہو گئے

April 12, 2018 - 16:08
Posted in:

انڈیا کے شہر آگرہ میں واقع مشہور تاریخی عمارت تاج محل کے دو مختلف داخلی دروازوں پر موجود دو مینار طوفان کے نتیجے میں گر گئے ہیں۔حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کو 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں 12 فٹ طویل مینار مہندم ہو گئے۔جبکہ مرکزی عمارت کے گرد چار طویل مینار اس طوفان کے نتیجے میں محفوظ رہے ہیں۔تاج محل کو 17ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا اور محبت کی علامت اس عمارت کو روزانہ 12 ہزار سیاح دیکھنے آتے ہیں اور دنیا میں سیاحت کے حوالے سے مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}