بیوی کی شادی بوائے فرینڈ سے کرادی

بیوی کی شادی بوائے فرینڈ سے کرادی

May 31, 2018 - 12:00
Posted in:

بھارتی شہر کانپور میں شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے بوائے فرینڈ سے کرادی،اس انوکھی شادی کے سوشل میڈیا پرچرچے ہیں۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں رہنے والے والے سچت عرف گولو کی شادی رواں سال فروری کو شانتی نامی لڑکی سے ہوئی تھی ،شادی تو بخیر و خوبی ہوگئی تاہم شادی کے بعد شانتی گم سم اور پریشان پریشان سی رہتی تھی جسے اس کے شوہرگولو نے بھی محسوس کیا۔یہ صورت حال اس وقت سنگین ہوگئی جب گولو کی نئی نویلی دلہن کسی انجان موبائل نمبر سے آنے والی فون کال پر لمبی لمبی گفتگو کرتی،شوہر نے جب اپنی بیوی سے اس مسئلے پر گفتگو کی تو شانتی نے اپنے شوہر گولو کو صاف صاف بتا دیا کہ وہ روی نامی لڑکے سے محبت کرتی ہے اور لڑکا لکھنو میں رہتا ہے ۔شانتی کے شوہر نےحقیقت سامنے آنے پرانتہائی غیرمتوقع ردعمل کا اظہار کیا اورسب سے پہلے اپنے خاندان کے دیگر لوگوں سے مشورہ کیا اور اپنی بیوی کی شادی لکھنو کے نوجوان روی سے کرانے کا اعلان کیا ،یہ اعلان صرف اعلان تک محدود نہیں رہا بلکہ اسے نہ صرف عملی جامہ پہنایا بلکہ شادی کے انتظامات کئے اور شادی کی تمام رسومات بھی ادا کی گئیں ۔روی سے شادی کے بعد شانتی کا کہنا ہے کہ وہ گولو کی احسان مند ہے اور اس احسان کو وہ کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}