بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی مزید آزمائش

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی مزید آزمائش

March 14, 2019 - 22:00
Posted in:

بھارتی فضائیہ نے پاکستان سے رہائی پانے والے پائلٹ ابھی نندن کے لئے مزید آزمائش کھڑی کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ اور دیگر ایجنسیز کی پائلٹ ابھی نندن سے پوچھ گچھ کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد ابھی نندن کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر چند ہفتوں کی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کچھ دنوں میں ابھی نندن کی میڈیکل فٹنس کا جائزہ لےگا اور چیک اپ کےبعد ابھی نندن کے بطور پائلٹ ذمہ داریاں سنبھالنےکا فیصلہ کیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}