بچی زینب کے والدین عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچ گئے

بچی زینب کے والدین عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچ گئے

January 10, 2018 - 05:21
Posted in:

قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن بچی زینب کے والدین عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ۔
اسلام آباد ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں زینب کے والد نے کہا کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوںگے تدفین نہیں کریں گے۔
اس موقع پر ان کا مزید کہناتھاکہ پولیس نے کوئی مدد نہیں کی ، دوستوں اور رشتے داروں نے بچی کو ڈھونڈنے کے لئے دن رات ایک کردیا ۔
غم سے نڈھال والدہ نے آبدیدہ لہجے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف دلانے کی اپیل کی اور کہا کہ میرے پاس زینب نہیں رہی، میں کیا کہوں، مجھے انصاف چاہیے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}