بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کی منصوبہ ترک کر دیا

بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کی منصوبہ ترک کر دیا

November 16, 2018 - 22:05
Posted in:

بنگلہ دیش نے سات لاکھ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کی منصوبہ ترک کر دیا ۔ انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے اس منصوبے کو قبل از وقت قرار دے چکی ہیں۔بنگلہ دیشی کمشنر برائے مہاجرین ابوالکلام نے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو ان کی خواہش کی بغیر واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔یاد رہے کہ روہنگیا مہاجرین اگست 2017سے بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہیں۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا سلسلہ وسط نومبر سے شروع کیا جانا تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}