'بم کی اطلاع': ایئر انڈیا کے طیارے کی لندن میں لینڈنگ

'بم کی اطلاع': ایئر انڈیا کے طیارے کی لندن میں لینڈنگ

June 27, 2019 - 15:40
Posted in:

انڈیا کی سرکاری فضائی کمپنی کے امریکہ جانے والے ایک مسافر بردار طیارے کو 'بم کی اطلاع' کی وجہ سے ’احتیاطی طور پر‘ لندن کے سٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔انڈیا کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے مطابق یہ اقدام احتیاطی طور پرکیا گیا ہے۔اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز اے ون 191 انڈیا کے شہر ممبئی سے نیوآرک جا رہی تھی۔برطانوی فضائیہ کے دو ٹائفون لڑاکا طیاروں نے آواز کی رفتار سے تیز پرواز کرتے ہوئے انڈیا ائیر لائن کے اس بوئنگ 777 طیارے کو فضا ہی میں اپنی حفاظت میں لے لیا تھا۔برطانوی حکام نے سٹینسٹیڈ کے قریب ایسکس کی کاونٹی میں رہنے والوں سے لڑاکا طیاروں کے ساونڈ بیرئر توڑنے سے پیدا ہونے والی آواز کی وجہ سے ممکنہ زحمت یا پریشانی پر معذرت کی ہے۔ طیارہ کو سٹینسٹیڈ کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اترا لینے کے بعد اس کو ہوائی اڈے کے ایک کونے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہوائی اڈے پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں۔اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}