بلین ٹری منصوبے میں ہدف سے زیادہ درخت لگائے،عمران خان

بلین ٹری منصوبے میں ہدف سے زیادہ درخت لگائے،عمران خان

February 10, 2018 - 09:46
Posted in:

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلین ٹری منصوبے میں ہدف سے زیادہ درخت لگائے ۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے بلین ٹرمی سونامی منصوبے میں غلط اعداد وشمار پیش کرنے اور بے ضابطگیوں کے معاملے کو پراپیگنڈا قرار دیدیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کے تحت 3سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے 1ارب کے بجائے 1ارب 12 کروڑ درخت لگائے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہناتھاکہ منصوبے سے آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے،اس پراجیکٹ سے 5لاکھ لوگوں کو روزگار ملا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناتھاکہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہ ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر ہےپنجاب میں راجن پور، چیچہ وطنی،چھانگا مانگا اور کندیاں کے جنگلات ختم ہو چکے ہیں، بدقسمتی سے حکومت پنجاب نے اس اہم ترین مسئلے پر توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا بلین ٹری سونامی واحد منصوبہ ہے جس کی کامیابی پر عالمی ماحولیاتی اداروں نے مہر تصدیق ثبت کی، اگلے مرحلے میں دیگر شہروں میں بھی یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

var screenWidth = screen.width;
if(screenWidth < 990){
document.getElementsByClassName("OUTBRAIN")[0].setAttribute("data-widget-id", "MB_1");
}
بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}