بلو چستان سے آمدہ آئس نامی مہنگاترین نشہ فروغ پانے لگا

بلو چستان سے آمدہ آئس نامی مہنگاترین نشہ فروغ پانے لگا

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں آئس نامی نشے کااستعمال 15 سے 35 سال کی عمر کے افراد کررہے ہیں ۔ آئس کی قیمت ایک سے 2ہزارروپے فی گرام کے درمیان ہوتی ہے ،ڈیفنس سے گرفتار ہونے والے ایک آئس ڈیلر ارشدانصاری نے تفتیش کے دوران دوران حکام کو بتایا کہ راجو، تاج آفریدی اور رحیم شمس الدین آئس کے بڑے بیوپاری ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ 15 سے 35 سال کی عمر کے لوگ آئس پیتے ہیں اور آئس ایکسے 2 ہزار روپے فی گرام ملتی ہے۔ملزم ارشد جمیل انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ آئس نامی ڈرگ کراچی بذریعہ بلوچستان اسمگل کی جاتی ہے جبکہ کراچی کے پوش علاقوں میں ہونے والی ڈانس پارٹیاں اس نشے کی خرید و فروخت کی بڑی منڈیاں ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}