بلوچستان میں 6 اور31 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا

بلوچستان میں 6 اور31 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا

November 29, 2018 - 11:05
Posted in:

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 26کوئٹہ تھری میں 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، حلقے میں پولنگ 31 دسمبر کو ہوگی جبکہ پی بی 47 کیچ تھری کے ضمنی انتخاب کے لئے 12 امیدوار میدان میں ہیں، پولنگ 6 دسمبر کو ہوگی۔صوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد بلوچ کے مطابق پی بی 26میں 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج آویزاں کردی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 9 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی، حلقے میں ضمنی انتخاب 31دسمبر کو ہوگا۔ادھر پی بی 47میں ضمنی انتخاب کےلئے تیاریاں جاری ہیں، حتمی فہرست کے مطابق انتخاب کے لئے 12امیدوار میدان میں ہیں، پی بی 47 میں بی این پی، نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی، بلوچستان عوامی پارٹی اور 8 امیدوار آزاد حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں۔ حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 6 دسمبر کو ہوگی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}