بلجیئم ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ

بلجیئم ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ

February 19, 2019 - 13:00
Posted in:

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں بلجیئم اور یورپین یونین کیلئےسفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے گذشتہ رات اپنی رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں یورپین پارلیمنٹ کے ممبران اولاوو ہینکل، سجاد کریم ،جین لیمبرٹ ، جولی وارڈ ،کرول کارسکی اور واجد خان ، برطانوی پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد افضل خان ،بیرونس نوشینہ مبارک، برسلز پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر منظور ظہور اور راجہ جاوید نے شرکت کی۔ سفیرپاکستان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 1997 میں اقوام متحدہ میں تھے وہاں ہمیں بتایا گیا کہ روانڈا کے قتل عام سے قبل اقوام متحدہ میں روانڈا سے ایک کال موصول ہوئی تھی لیکن اس پر بروقت اقدام نہ ہونے سے وہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ اسی طرح یورپ آجکل بریگزیٹ میں مصروف ہے اور پلوامہ حادثے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اپنی افواج کو ہر طرح کے ظلم کیلئے امیونٹی دے دی ہے ۔گویا انہوں نے اپنی افواج کو قتل عام کا لائسینس دے دیا ہے۔ انہوں نے یورپین قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ ہو کہ کوئی معمولی حادثہ بڑی تباہی کا سبب بن جائے۔ برطانیہ سے لیبر پارٹی کے رکن راجہ افضل خان نے کہا کہ آج انڈیا برطانیہ سے زیادہ اپنے دفاع پر اخراجات کر ہا ہے حالانکہ وہاں 360 ملین سے زیادہ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑا تنازعہ کشمیر ہی ہے ۔اگر یہ مسئلہ حل ہو جائے تو پورا خطہ ترقی کر سکتا ہے ۔ہمیں مسائیل کے حل کے ذریعے اجتماعی ترقی کا سبب یورپ سے سیکھنا چاہئے۔ اس موقع پر کشمیر کونسلر ای یو کے چئرمین علی رضا سید ، سردار صدیق خان، برطانیہ سے راجہ نجابت خان اور کونسلر یاسمین ڈار، آندرلیخت کمیون اور 1000 برسلز کمیون سے کونسلرز عامر نعیم اور ناصر چوہدری ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد آصف میمن اکنامک منسٹر عمر حمید،پریس قونصلر سیدہ سلطانہ رضوی، ایچ او سی گیانچند، ثاقب رئوف، سلیمان چوہدری، نعمان احمد ، علی ستار وزیر اعظم کے سٹاف اور بیلج کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر یورپین پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی میں کشمیر پر منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام میں شرکت کرنے کیلئیے برسلز آئے ہیں ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}