بلاول کی پرویز اشرف کی رہائشگاہ پر محفل میلاد میں شرکت

بلاول کی پرویز اشرف کی رہائشگاہ پر محفل میلاد میں شرکت

December 02, 2017 - 09:11
Posted in:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد میں شرکت کی۔محفل میلاد میں نعت اور قوالی پیش کی گئی، پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے بھی محفل میلاد مین شرکت کی اور کلام پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید خورشید شاہ، نیئر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، زمرد خان اور دیگر شریک ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے کسی بھی رہنما نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی، ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ محفل سیاسی گفتگو کیلئے مناسب نہیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}