بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

January 17, 2019 - 21:00
Posted in:

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اوروزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں ملک کی معاشی وتوانائی امور سمیت 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرے گی۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس میں وزیر قانون نے وفاقی کابینہ کو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے قانونی نکات پر بریفنگ بھی دی ۔ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانا آئینی ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزراء فواد چوہدری اورعلی زیدی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}