بغیر پائلٹ خلائی جہاز ’انسائٹ‘ 7 ماہ بعد مریخ پر لینڈ

بغیر پائلٹ خلائی جہاز ’انسائٹ‘ 7 ماہ بعد مریخ پر لینڈ

November 27, 2018 - 04:05
Posted in:

ناسا کا بغیر پائلٹ کا خلائی جہاز ’انسائٹ‘ تقریباً 7 ماہ کے خلائی سفر کے بعد مریخ کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز میں نصب کیمرے مریخ کی سطح کا جائزہ لیں گے، اور اس بات کا پتا چلائیں گے کہ مریخ کی سطح زلزلوں سے کس حد تک متاثر ہوئی ہے اور زمین کی طرح یہ سیارہ اربوں سال پہلے کیسے وجود میں آیا۔9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر مالیت کے اس خلائی جہاز میں فرانسیسی خلائی ایجنسی کے آلات نصب ہیں، خلائی جہاز گولی کی رفتار سے بھی زیادہ تیز ایک گھنٹے میں 19 ہزار 800 کلو میٹر کا فاسلہ طے کر تا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق  انسائٹ زمین سے 54 کروڑ 80 لاکھ کلو میٹر کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچا ہے، اور 2 سال تک وہیں موجود رہے گا۔ خلائی جہاز پر گرمی سے بچنے کے لیے خاص ہیٹ شیلڈ لگائی گئی ہے، جو تقریبا 15 سو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جہاز کا وزن 365 کلو گرام ہے۔’انسائٹ‘ نے مریخ سے زمین پر پہلی تصویر بھی بھیج دی، ناسا کی جیٹ پروپولشن لیبارٹری(Jet Propulsion Laboratory) میں ماہرین نے خوشی میں تالیاں بجائیں اور ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک باد دی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}