بریگیڈ اور فیروز آباد میں رینجرزکی کارروائی، چھ ملزمان گرفتار

بریگیڈ اور فیروز آباد میں رینجرزکی کارروائی، چھ ملزمان گرفتار

May 19, 2019 - 19:00
Posted in:

  پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پربریگیڈ اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان فرحان جاوید عرف بہرام، اظہر عباس، محمد عادل، محمد طارق، محمد آصف اور فیصل قریشی کو گرفتارکرلیا۔ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان  برآمد انھیں قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔علاوہ ازیں اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران پاکستان رینجرز ضلع بدین کے علاقے تلہار میں سلطانی برانچ RD-72سے RD-100 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر نو کلو میٹر نہری علاقے کے 23 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ پانی چور ی میں ملوث27 افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}