بریڈ فورڈ میں پاکستانی باشندے کومسجد میں داخلے سے زبردستی روکنے کی وڈیو وائرل

بریڈ فورڈ میں پاکستانی باشندے کومسجد میں داخلے سے زبردستی روکنے کی وڈیو وائرل

June 27, 2019 - 22:37
Posted in:

بریڈ فورڈ( خصوصی رپورٹ) بریڈ فورڈ میں پی ٹی ایم اور افغان خفیہ رابطوں کے انکشاف کے خلاف مظاہروں کے بعد ایک پاکستانی نیشنل کو ایک افغان باشندے کی جانب سے مسجد میں نماز کے لیے داخل ہونے سے زبردستی روکنے اور منع کرنے کی ایک وڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں صاف صاف طور پر یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پاکستانی شخص نماز کے لیے ایک مقامی مسجد میں جانا چاہتا ہے لیکن اسے مسجد کے دروازے پر کھڑے ایک افغان باشندے کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے بلکہ پاکستانی شخص کا راستہ زبردستی روکا گیا کہ وہ نماز کے لیے مسجد میں نہ جاسکے اس واقعے کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افغان باشندے کے اس مکروہ فعل کو انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا ہے اور اس کی مسلسل مذمت کی جارہی ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}