برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری

برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری

July 26, 2018 - 14:05
Posted in:

برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے، کل گرم ترین دن کا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق لندن اور جنوبی مشرقی علاقوں میں کل ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کل انگلینڈ کے جنوب مشرقی اور شمالی اور مشرقی حصوں میں بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے، اس سے قبل برطانیہ میں جولائی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 2015 میں 36.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}