بدسلوکی کرنے والے شریکِ حیات کی شناخت کیسے ہو؟

بدسلوکی کرنے والے شریکِ حیات کی شناخت کیسے ہو؟

November 25, 2018 - 16:55
Posted in:

وہ ہر وقت جاننا چاہتا ہے کہ آپ کیا کر رہی ہیں، اور کس کے ساتھ ہیں۔ اگر آپ اس کی مرضی نہ کریں تو وہ غصے میں آ جاتا ہے۔ وہ آپ کو ہدایات دیتا رہتا ہے تاکہ آپ عین وہی کریں جو چاہتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی دوست اس صورتِ حال سے دوچار ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کا شریکِ حیات بدسلوک ہے اور آپ کی زندگی کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔

  • وہ اپنی فتوحات اور افیئرز کے بارے میں ڈھینگیں مارتا رہتا ہے
  • وہ بدتمیزی سے پیش آتا ہے
  • وہ ہر وقت مرکزی کردار کے روپ میں رہتا ہے
  • اسے دوسرے کے احساسات کا کوئی خیال نہیں ہوتا
  • وہ اپنے کسی کام کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا
  • اگر لوگ اس کے 'مزاج' کے مطابق نہ ہوئے تو وہ ان سے نفرت کرتا ہے
  • وہ بدسلوکی کے دوران طنز سے کام لیتا ہے
  • وہ اپنی تسلی اور جنسی تسکین کو ترجیح دیتا ہے
  • وہ جھوٹ بولتا ہے
  • وہ تنازعے سے بچتا ہے
  • وہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کی حکمتِ عملی پر کاربند رہتا ہے
  • اس کی شخصیت پرکشش ہوتی ہے
  • کیا عورتیں بھی بدسلوک ہوتی ہیں؟

بدسلوکی کا دارومدار اس پر ہوتا ہے کہ کس کے پاس طاقت ہے۔ عورتیں عام طور پر دوسروں، مثلاً بچوں اور شوہر، کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں، جب کہ مرد خود اپنی زندگی کے مرکزی کردار ہوتے ہیں۔ تاہم عورتیں بھی بدسلوک ہو سکتی ہیں۔ اگر وہ شوہر سے زیادہ کمائی کرتی ہیں تو اس کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ وہ کئی ایسے طریقے استعمال کر سکتی ہیں جن کی مدد سے مرد کو کنٹرول کیا جا سکے۔ کیا لوگ پیدائشی بدسلوک ہوتے ہیں؟عام طور پر اس کے کئی عوامل ہوتے ہیں۔ بعض لوگ زندگی میں پیش آنے والے حالات کی وجہ سے بدسلوکی پر اتر آتے ہیں۔ تاہم چونکہ ہم ایک پدرسری نظام میں رہ رہے ہیں اس لیے بہت سارے لوگوں کو اسی نظام سے اپنے طرزِ عمل کی شہ ملتی ہے۔ لڑکوں کو بچپن میں سکھایا جاتا ہے کہ 'مرد بن کر رہو۔' یہی رویہ بعد میں ان کی عورتوں سے بدسلوکی کی راہ ہموار کرتا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}