ایم کیو ایم، پی ایس پی کا کراچی سے صفایا کردیا، پی ٹی آئی

ایم کیو ایم، پی ایس پی کا کراچی سے صفایا کردیا، پی ٹی آئی

July 26, 2018 - 07:05
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہےکہ ہمارے امیدواروں نے ایم کیو ایم، پی ایس پی اور ایم ایم اے کا کراچی سے صفایا کیا ہے۔تحریک انصاف کے امیدوار فردوس شمیم نقوی اور عارف علوی نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن دیگر جماعتوں سمیت پی ٹی آئی کو فارم 45 نہیں دے رہا ہے، الیکشن کمیشن کے اس اقدام پر سوالیہ نشان ڈالنے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی آج بول پڑا ہے، شہر قائد کو قومی دھارے میں لانا چاہتےہیں، عام انتخابات میں ووٹرز کا امید سے زیادہ ٹرن آؤٹ تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے مزید کہا کہ پر امن طریقے سے صاف و شفاف انتخابات عمل میں آئے ہیں،الیکشن کمیشن بتائے کہ نتائج کے اعلان میں تاخیر کس کے کہنے پر کی جارہی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے نتائج کو صوبائی الیکشن کمیشن نے سبوتاژ کیا ہے، ہم نے اس تکلیف کا اظہار کیا جو ہر امیدوار کو ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے،بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی جیت رہی ہے، کراچی میں بھی پی ٹی آئی کلین سوئپ کرنے جارہی ہے اور نئے پاکستان کی شروعات ہونے جارہی ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}