ایف بی آر کا غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ایف بی آر کا غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

June 27, 2019 - 22:37
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ10 روز کے اندر تمام ڈاکٹرز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے رکن ڈاکٹرز ریٹرن ٹیکس فائل کرنے کے پابند ہیں جبکہ بیشتر ڈاکٹرز ریٹرن فائل نہیں کر رہے۔ پی ایم ڈی سی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام ارکان کی تفصیلات10 روز کے اندر فراہم کرے تاکہ ایف بی آر غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرزکو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کرے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}