ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلوما سال سوئم 2017ء کے نتائج کا اعلان

ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلوما سال سوئم 2017ء کے نتائج کا اعلان

October 20, 2017 - 20:47
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی کے ناظم امتحانات سید اظہر علی شاہ نے ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینئرسال سوئم کے سالانہ امتحانات 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے سالانہ امتحان میں کل20311امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے 17127امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیاب امیدواروں کا شرح تناسب 84.32فیصد رہا۔ اس موقع پراظہر علی شاہ نے بتایا کہ پچھلے سالوں کی طرح امسال بھی نتائج کی تیاری میں ہمیشہ کی طرف شفافیت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ )
بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبہ امتحانات کے عملہ کی بے مثال کارکردگی اور دن رات کی محنت کی بدولت ہی نتائج کا اعلان کیا جاسکا ہے۔سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ویب سائٹ کو مزید مؤثر بنایاجارہا ہے، طلبا کی امتحانی کاپیوں کو دوبارہ چیک کیا گیا ہے جس سے غلطی کا اندیشہ کم ہے۔امسال نتائج کا اعلان گزشتہ برسوں کے مقابلے میں2ماہ قبل کیا گیا ہے۔اس سال تعلیمی اداروں کومارک شیٹ کا اجرا بھی جلدکرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ طلبہ نجی وسرکاری یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں۔
نتائج کا اعلان
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}