اگر شمسی طوفان آ گیا تو ہم پر کیا اثر پڑے گا؟

اگر شمسی طوفان آ گیا تو ہم پر کیا اثر پڑے گا؟

November 24, 2018 - 22:36
Posted in:

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج پر اگر کبھی شدید طوفان آئے تو وہ زمین پر مواصلاتی نظام کو تباہ کر سکتا ہے جس کی ہمیں بہت بڑی معاشی قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ شمسی طوفان سے اس قدر خطرہ کیوں ہے؟1972 میں ویتنام کے ساحل کے قریب درجنوں سمندری بارودی سرنگیں بظاہر بلاوجہ پھٹ گئی تھیں۔حال ہی میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ شمسی طوفان کی وجہ سے ہوا تھا۔ شمسی طوفان زمین کے مقناطیسی میدان میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ مگر آج کے دور میں اس طرز کے واقعے کے زیادہ سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جیسے کہ سیٹلائٹوں سے لے کر بجلی کی ترسیل کے نظام تک ہمارے روز مرہ سسٹمز میں خرابی پیدا ہوجانا۔ ایک اندازے کے مطابق ایسے واقعے کی صرف برطانیہ میں قیمت 16 ارب پاؤنڈ ہو سکتی ہے۔ دنیا سے لاکھوں میل دور ہونے والے یہ واقعات ہمیں کیوں متاثر کرتے ہیں اس کی کئی وجوہات ہیں۔انتہائی شدید شمسی طوفان کیوں آتے ہیں؟سورج ایک ستارہ ہے، برقی ہائیڈروجن کا ایک ابلتا ہوا انبار۔ جب یہ مادہ حرکت کرتا ہے، تو اپنی انتہائی پیچیدہ مقناطیسی فیلڈ میں توانائی بھی جمع کرتا جاتا ہے۔یہ مقناطیسی توانائی روشنی کی شدید چمک یا شمسی شعلوں کی صورت میں اور بڑی مادی اور مقناطیسی فیلڈز کی شکل میں خارج ہوتی ہے جنہیں شمسی طوفان کہا جاتا ہے۔اگرچہ یہ شعلے زمین پر ریڈیو کے مواصلاتی نظام کو درہم برہم کرتے ہیں، لیکن شمسی طوفان سے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ہر شمسی طوفان میں دنیا کے تمام جوہری ہتھیاروں کے مجموعے سے ایک لاکھ گنا زیادہ توانائی ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ خلا کے وسیع حصے میں پھیل جاتی ہے۔

ایک درست خلائی موسمیاتی فورکاسٹ سے ہمیں اپنے آثاثے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی تاکہ ہم طوفان کے دوران انھیں استعمال نہ کریں یا ایسی حالت میں رکھیں جہاں وہ محفوظ ہوں۔ بہت سے طیارے یورپ سے شمالی امریکہ آنے جانے کے دوران قطبِ شمالی کے اوپر سے گزرتے ہیں۔ شمسی طوفان کے دوران ان طیاروں کو دیگر راستے دیے جا سکتے ہیں تاکہ قطبِ شمالی اور قطب جنوبی سے بچا جا سکے جہاں ان ذرات کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ 1972 کے بعد سے ہم نے شمسی طوفانوں کے بارے میں بہت کچھ جان لیا ہے مگر ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ ہر اس چیز کا مقابلہ کر سکے جو سورج ہم پر پھینک سکتا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}