آرمی چیف کا پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ

آرمی چیف کا پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ

October 26, 2017 - 07:32
Posted in:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرگودھا میں پی اےایف بیس مصحف کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی اے ایف بیس مصحف کے ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس میں جاری کثیر القومی مشقیں دیکھیں۔
ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز کے حوالے سے جدید تصورات کو یکجا کرنا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،انہیں اس موقع پر اے سی ای ٹریننگ اور مشق کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کن کامیابیوں کے لیے زمینی آپریشنز کے ساتھ فضائی آپریشنز بھی ایک ساتھ کرنے ہوں گے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}