آج رات تک مظاہرے ختم ہونےکا امکان ہے، فیاض الحسن

آج رات تک مظاہرے ختم ہونےکا امکان ہے، فیاض الحسن

November 01, 2018 - 20:05
Posted in:

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مظاہرے آج رات تک  ختم ہونے کا امکان ہے، مظاہرین اور ان کے قائدین سے مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں، اطلاعات ہیں کہ معاملات حل ہوچکے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے خلاف گولی، لاٹھی اور آنسو گیس کا استعمال نہیں کیا گیا۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سخت کرب کا شکار ہیں، وزیر مذہبی امور اور وفاقی حکومت نے معاملات کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق تقریباً معاملات طے ہوچکے ہیں، یہ میری اطلاعات ہیں میں باضابطہ اعلان نہیں کررہا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}