آئی بی اے کے طالبعلم پاکستان کیلئے فخر ہیں: گورنر سندھ

آئی بی اے کے طالبعلم پاکستان کیلئے فخر ہیں: گورنر سندھ

December 02, 2017 - 09:52
Posted in:

کراچی آئی بی اے انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم 850 طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں، اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں کہ آئی بی اے سے پاس ہونے والے طالبعلم پاکستان کے لیے فخر ہیں۔
آئی بی اے کراچی میں کانووکیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی محمد زبیر نے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے آئی بی اے سے فارغ ہونے والے طالبعلموں کو اپنے اداروں میں باخوشی ہائیر کرتے ہی۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میں بھی یہاں کا طالبعلم رہا ہوں، یہاں آکر طالب علمی کا زمانہ یاد آجاتا ہے۔
گورنر نے ماسڑز کرنے والے طالبعلموں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں، اس موقع پر طالبعلموں نے پاکستان کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}