اوکھائی میمن جماعت کے تحت پانچواں سالانہ بزرگ کنوینشن جمعہ 23 مارچ کو منعقد ہوگا

اوکھائی میمن جماعت کے تحت پانچواں سالانہ بزرگ کنوینشن جمعہ 23 مارچ کو منعقد ہوگا

March 19, 2018 - 17:17
Posted in:

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) اوکھائی میمن جماعت کے تحت پانچواں سالانہ بزرگ کنوینشن جمعہ 23 مارچ کی شام حسین ابراہیم اسپورٹس کمپلیکس حسین آباد فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوگا۔ کنوینشن سے اوکھائی میمن جماعت کے صدر عبدالرزاق طاہر محمد کھوسہ برادری کے بزرگوں سے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ دی مکینیکا پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طاہر الیاس پنجوانی تقریب کے مہمان خصوصی اور ایس اے جے شپ بریکنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلیمان احمد جیوانی کنوینشن کی صدارت کریں گے ۔
اوکھائی میمن جماعت کی میڈیا کمیٹی کے رکن رفیق ویانی کے مطابق اس کنوینشن کا مقصد برادری کے بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرنا اورجماعت میں ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔ اس موقع پربرادری کے بزرگوں کے لئے نو تعمیر شدہ بزرگ لاؤنج کا افتتاح بھی کیا جائیگا ۔ 
تقریب سے اوکھائی میمن بزرگ کنوینشن کے بانی عثمان حسین پنجوانی، اوکھائی میمن انجمن کے صدر عیسیٰ اسماعیل مامدانی، اوکھائی میمن جماعت کے سابق صدر حاجی عبدالستار حاجی طیب ویانی (کریا) ، حاجی نور محمد خمیسہ گابا، عبدالرزاق ولی محمد دریا، قاسم عبدالکریم کالانی، اوکھائی میمن جماعت کے اعزازی جنرل سیکریٹری اشرف اسماعیل مرکٹیا اور بزرگ کنوینشن کمیٹی کے چئیرمین شہزاد موسیٰ مراد بھی اس موقع پر خطاب کریں گے۔ 
تقریب کے دوران کنوینشن کمیٹی کی جانب سے بزرگوں کے لئے عمرہ اور دیگر انعامات کے لئے خصوصی قرعہ اندازی بھی کی جائیگی جبکہ تقریب میں آنے والے شرکاء کے لئے مختلف علاقوں سے خصوصی بس سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}