انڈین مسلم کشمیر کی تحریک میں کیوں؟

انڈین مسلم کشمیر کی تحریک میں کیوں؟

April 10, 2018 - 14:03
Posted in:

'کشمیر کو مسلح تشدد کے لیے زرخیز رکھنے میں انڈیا کی نئی پالیسیوں کا عمل دخل ہے۔ اگر کشمیر میں حکومت ہند سنجیدہ امن کا عمل شروع کرتی اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرتی تو یہ جگہ میدان جنگ نہیں بنتی۔'انڈین مسلم نوجوانوں کا تشدد کی طرف مائل ہونے کا رحجان ابھی بہت سست رفتار ہے، تاہم ہندوستانی مسلمانوں میں بھی اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔یہاں کے اکثر حلقے اس رجحان کے لیے حکومت کی خالص سیکورٹی پالیسی کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کہتے ہیں: 'کشمیریوں کو مارنا اور ان کے قتل میں ملوث فوجیوں کو تمغے دینا نئی پالیسی ہے اور اس پالیسی کو میڈیا میں قومی مفاد کہا جارہا ہے۔ کشمیر میں بھی مسلمان ہیں۔ یہ سب ہندوستان کا مسلمان دیکھ رہا ہے، اسے عدم تحفظ کا احساس ہے اور وہ سمجھتا ہے کشمیر کے بعد اس کی باری ہے۔ ظاہر ہے نوجوان جذباتی ہوتے ہیں اور پھر کشمیر میں تشدد کا ماحول ہے اس لیے وہ یہاں اپنے جذبات کا اظہار کرنے آجاتے ہیں۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}