انڈیا اور چین کا سرحدی کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق رائے

انڈیا اور چین کا سرحدی کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق رائے

April 28, 2018 - 18:15
Posted in:

چین اور انڈیا نے اپنی مشترکہ سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ چین کے شہر ووہان میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں سرحدی کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق ہوا۔ غیر رسمی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ان اقدامات کے تحت عسکری اور سکیورٹی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تعلقات میں بہتری پر دو روزہ غیر معمولی بات چیت گذشتہ برس متنازع ہمالیہ خطے میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ہو رہی ہے۔اس بارے میں مزید پڑھیےچین ہماری سوچ سے بھی آگے ہے: انڈین آرمی چیف چینی سڑک نیپال تک پہنچ گئی تو انڈیا کیا کرے گاچین انڈیا سرحدی تنازع: ’دونوں جانب فوجی تعمیرات میں اضافہ‘یہ تنازع گذشتہ برس سکّم کی سرحد کے نزدیک بھوٹان کے ڈوکلالم خطے سے شروع ہوا تھا۔ چینی فوج یہاں سڑک تعمیر کرنا چاہتی تھی۔ بھوٹان کا کہنا تھا کہ یہ زمین اس کی ہے۔ انڈین فوجیوں نے بھوٹان کی درخواست پر چینی فوجیوں کو وہاں کام کرنے سے روک دیا۔ چین نے انتہائی سخت لہجے میں انڈیا سے کہا کہ وہ اپنے فوجی، بقول اس کے، چین کے خطے سے واپس بلائے۔ بعد میں دونوں ملکوں میں معاہدے کے بعد انڈین فوج ڈوکلام میں پیچھے ہٹ گئی۔وزیراعظم مودی صدر نے شی جن پنگ سے اب ملاقات کیوں کی؟

تیسرا پہلو یہ ہے کہ انڈیا عالمی سیاست کے ایک غیر یقینی ماحول میں اپنا ردِ عمل دے رہا ہے۔ انڈیا کو تشویش ہے کہ شمالی کوریا کے بحران کی وجہ سے بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کر لے گا اور اس کے بعد روس کے ساتھ بھی تعلقات میں بہتری لائے گا کیونکہ روس کے مغربی ممالک سے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ انڈیا دونوں جانب دوستی رکھے۔چین اور روس کے مضبوط ہوتے تعلقات اور امریکہ کی روس سے نمٹنے کے لیے چین پر سے نظریں ہٹانے پر انڈیا کے سابق سفارت کار اور انڈیا کی حکومت کو قومی سلامتی پر مشورہ دینے والی ایک کمیٹی کے رکن پی ایس راگوان کا کہنا ہے کہ انڈیا کے لیے دانشمندانہ طرز عمل یہ ہے کہ وہ چین کے ساتھ مربوط بات چیت کو برقرار رکھے چاہے دونوں بڑی طاقتوں کو یہ ناگوار ہی گذرے۔اس میں چین کے لیے بھی فائدے کی بات ہے کیونکہ گذشتہ برس دنیا میں انڈیا وہ واحد ملک تھا جس نے ایشیا کو سڑک اور ریل کے ذریعے یورپ سے جوڑنے کے چین کے دنیا کے ایک سب سے بڑے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}