انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا

June 28, 2019 - 12:25
Posted in:

روپے کے مقابلے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈھائی روپے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے اختتام تک ڈالر 4 روپے سستا ہوکر 160 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر گرنے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں کمی ہوئی اور ایک ڈالر ڈھائی روپے سستا ہوکر 162 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، 311 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}