انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں آسٹریلیااہم کردار ادا کرسکتا ہے،گورنر سندھ

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں آسٹریلیااہم کردار ادا کرسکتا ہے،گورنر سندھ

October 26, 2017 - 12:46
Posted in:

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہےکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں آسٹریلیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کےمطابق ملاقات میں پاک آسٹریلیا باہمی تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا اہم شہر ہےاور امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔آسٹریلیا کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اُٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک آسٹریلیا اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔
اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}