امریکی وزیر دفاع کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی وزیر دفاع کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

October 31, 2018 - 08:05
Posted in:

امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے یمن جنگ میں شریک تمام فریقن سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔واشنگٹن میں موجود امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ سیزفائر مذاکرات 30 دن کے اندر شروع کرنےکی ضرورت ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ امن کی کوششیں مستقبل میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ 30 دن میں کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں امن کوششوں کی جانب بڑھنا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی حوثی باغیوں سے سعودی عرب اور سعودی اتحاد سے یمن میں حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ ماہ اقوام متحدہ کے تحت بات چیت شروع کی جانی چاہیے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}