امریکہ: یوٹیوب کے صدر دفتر کے باہر فائرنگ، تین زخمی

امریکہ: یوٹیوب کے صدر دفتر کے باہر فائرنگ، تین زخمی

April 04, 2018 - 06:24
Posted in:

شمالی کیلیفورنیا میں واقع یوٹیوب کے صدر دفتر میں ایک خاتون نے تین افراد کو گولیاں مار کر بظاہر خودکشی کر لی ہے۔ مقامی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک ملزمہ کا بوائی فرینڈ بتایا گیا ہے جس کی حالت انتہائی نازک ہے۔ اس کے علاوہ ایک 32 سالہ خاتون اور 27 سالہ خاتون بھی زخمی ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا ہے اور ان کے اہلکار جائے وقوع پر پونے ایک بجے کے قریب پہنچے تھے۔ یہ بھی پڑھیےامریکہ بھر میں اسلحے کے خلاف بڑے مظاہرےمقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر پہنچنے والے ابتدائی اہلکاروں کو افراتفری نظر آئی۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے دفاتر کے سامنے انھیں ایک شخص زخمی حالت میں ملا اور چند ہی منٹوں کے بعد افسران کو ایک خاتون ملی جس نے بظاہر خود کو گولی مار لی تھی۔دیگر دو متاثرہ خواتین ایک قریبی کاروباری مرکز میں ملیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے پاس ایک پستول تھا تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ایک قریبی فاسٹ فوڈ ریستورانٹ کے ایک ملازم نے مقامی ٹی وی چینل فوکس نیوز کو بتایا کہ اس نے ایک زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی تھی اور ایک بنجی کورڈ کو ان کی ٹانگ پر باندھ کر خون کو بہنے سے روکا۔ یوٹیوب کے صدر دفتر میں 1700 لوگ کام کرتے ہیں اور کمپنی کی ملکیت گوگل کے پاس ہے۔

@realDonaldTrump کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ

@realDonaldTrump کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}