امریکا کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکا کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

October 31, 2018 - 09:05
Posted in:

امریکا نے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا، یہ مطالبہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے سامنے آیا ہے۔امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یمن میں سیز فائر مذاکرات 30 دن کے اندر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔جیمز میٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں امن کی کوششوں کی جانب بڑھنا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم یہ امن کی کوششیں مستقبل میں کریں گے۔امریکی وزیردفاع کے بعد وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری جنگ روکنے کے لیے اگلے ماہ مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ سعودی اتحاد کو یمن پر میزائل حملے بند کرنے چاہئیں، اسی طرح سعودی عرب اور یو اے ای پر حوثیوں کے میزائل حملے بھی بند ہونے چاہئیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}